فواد عالم کو سلیکٹ نہ کرنے کا فیصلہ مشترکہ تھا ، سرفراز احمد

فواد عالم کو سلیکٹ نہ کرنے کا فیصلہ مشترکہ تھا ، سرفراز احمد
کیپشن: تینوں فارمیٹس میں قومی کرکٹ ٹینم کے کپتان سرفراز احمد ، فائل فوٹو

لاہور: دورہ انگلینڈ اور آئر لینڈ کیلئے لگائے گئے کیمپ کے آخری روز بھی کھلاڑیوں کی مشقیں جاری ہیں۔کھلاڑیوں کی فیلڈنگ ،بیٹنگ اور باؤلنگ تینوں شعبوں میں پریکٹس جاری ہے ۔قومی ٹیم کے کوچز کی نگرانی میں مشقیں جاری ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:"اکیلے انضمام الحق نے فواد عالم کی ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت کی مخالفت کی "
  

میڈیا سے بات کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے ٹیم کی سلیکشن بہتر ہوئی ہے امید ہے کھلاڑی اچھا پرفارم کریں گے ۔فواد عالم کے حوالے سے  قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ فواد عالم کو سلیکٹ کرنے کیلئے ہی کیمپ میں بلایا تھا لیکن 25 میں سے صرف 16 لڑکے ہی منتخب کرنے ہوتے ہیں۔ یہ تمام 25 لڑکے ٹیم کا حصہ ہیں ۔ اگر کوئی اس ٹور میں منتخب نہیں ہوسکا تو اگلی بار ٹیم کا حصہ بن جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :قومی ٹیم میں منتخب نہ کیے جانے پر فواد عالم مسلسل روتے رہے ، کپتان گلے لگا کر دلاسا دیتے رہے
  

خیال رہے کہ قومی کرکٹ  ٹیم مئی اور جون میں آئرلینڈ، انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کا دورہ کرے گی۔ابتدا میں پاکستان ٹیم اپنے دورے کے دوران آئرلینڈ کی تاریخ کا پہلے ٹیسٹ میچ میں آئرش ٹیم سے مدِ مقابل ہوگی، اور بعدِ ازاں انگلینڈ سے 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں مدِ مقابل ہوگی۔پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تاریخی ٹیسٹ میچ 11 مئی سے آئرش دارالحکومت ڈبلن میں کھیلا جائے گا۔گرین شرٹس انگلینڈ کے خلاف سیریز کے پہلا ٹیسٹ میچ میں لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں 24 مئی سے مدِ مقابل ہوں گے جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ یکم جون سے لیڈز میں کھیلا جائے گا۔بعدِ ازاں پاکستان ٹیم اسکاٹ لینڈ کا بھی دورہ کرے گی جہاں سکاٹ لینڈ، ہالینڈ اور پاکستان کے درمیان سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں