جنسی سکینڈل :بین الاقوامی نوبل کمیٹی کے ایک اور رکن مستعفی

جنسی سکینڈل :بین الاقوامی نوبل کمیٹی کے ایک اور رکن مستعفی
کیپشن: تصویر بشکریہ اے پی

سٹاک ہوم:سویڈن میں قائم بین الاقوامی نوبل کمیٹی کے ایک اور رکن نے استعفیٰ دے دیا، جس کے بعد جنسی سکینڈل کے باعث مستعفیٰ ہونے والے ارکان کی تعداد 6 ہو گئی ۔

یہ بھی پڑھیں:جنوبی سوڈان کے آرمی چیف مصر میں انتقال کرگئے

سویڈن کے کثیر الاشاعت اخبار دا جینس نیتھر کے مطابق نوبل کمیٹی کی رکن لوٹا ٹاس نے اٹھارہ رکنی پینل سے استعفے کے لیے باضابطہ درخواست دی۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی سپریم کورٹ کا داؤد ابراہیم کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم

ان کا کہنا ہے کہ کمیٹی کی رکن کیٹرینا فروسٹنسن کی طرف سے ایک شادی شدہ رکن کے جنسی ہراسگی کے سکینڈل پر انہیں سخت صدمہ ہے۔فرونسٹنسن اور کونسل کے مستقل سیکرٹری سے گذشتہ ہفتے استعفیٰ لے لیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:میشا شفیع کے بعد مزید خواتین نے علی ظفر پر جنسی ہراسگی کا الزام لگا دیا

قبل ازیں فروسٹنسن سے استعفیٰ نہ لینے پر کمیٹی کے تین ارکان مستعفی ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ سویڈن کے بادشاہ نے کہا تھا کہ وہ استعفوں کے معاملے سے نمٹنے کے لئے اکیڈمک ضابطہ اخلاق میں تبدیلی کے لئے پرعزم ہیں۔خیال رہے کہ ان دنوں پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر کو گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کئے جانے کے الزامات کا سامنا ہے اور سوشل میڈیا پر اس معاملے کو لیکر بحث جاری ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں