سابق وزیر اعظم نواز شریف کل وطن واپس پہنچیں گے

سابق وزیر اعظم نواز شریف کل وطن واپس پہنچیں گے
کیپشن: لندن میں نواز شریف کی میڈیا سے گفتگو، فوٹو بشکریہ فیس بک

لندن: سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ عدالت کے فیصلے پر عمل کروں گا، اتوار کو پاکستان پہنچ رہا ہوں۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کی بنیادی ذمہ داری انصاف فراہم کرنا ہے۔ انتظامی کاموں کیلئے وزراء اور حکام موجود ہیں۔ کلثوم نواز کی تیمارداری کیلئے عدالت کی جانب سے استثنیٰ نہ ملنے پر نواز شریف نے کہا کہ کبھی کبھی ساری مشکلات ایک ساتھ آ جاتی ہیں، اسی کا نام زندگی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: 'جوڈیشل مارشل لاء ہمارے ذہن میں نہیں، کسی کے دل کی خواہش ہو سکتی ہے'
  ان کے صاحبزادے حسن نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کا نعرہ ہے ووٹ کو عزت دو، کس کے کہنے پر میاں صاحب کو عدالتی استثنیٰ نہیں دیا گیا، اگر استثنیٰ نہ ملنا کسی کی طرف سے پیغام ہے تو انتہائی افسوسناک ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: توقیر شاہ کی بیرون ملک تعیناتی کا نوٹس، آئندہ سماعت پر طلب
 دوسری طرف وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ استثنی نہ ملنا عدالتی فیصلہ ہے، لیکن استثنی ملنا چاہئے تھا۔ ماضی میں لوگوں کو استثنی ملتا رہا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں