خدانخواستہ اسے کچھ ہوا توذمہ دار صرف آپ ہوں گے، مریم نواز

خدانخواستہ اسے کچھ ہوا توذمہ دار صرف آپ ہوں گے، مریم نواز
کیپشن: فوٹو فائل

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماءاور سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے غیر متعلقہ افراد کی سیکورٹی واپسی لینے سے متعلق چیف جسٹس کے حکم پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مائی لارڈ! دہشتگردی پرکاری ضرب لگانے والے وزیراعظم کی سکیورٹی چھین لو۔

2a55ce0cb65a709c4de237a410a88e14


مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مائی لارڈ! دہشت گردی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھنے اور اس پر کاری ضرب لگانے والے وزیر اعظم کی سیکیورٹی چھین لو، لیکن خدانخواستہ اسے کچھ ہوا توذمہ دار صرف آپ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کل وطن واپس پہنچیں گے

دوسری جانب مسلم لیگ ن کا لندن میں حسن نواز کے دفتر میں غیر رسمی مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، اسحاق ڈار سمیت دیگر پارٹی رہنما  شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان قائد ن لیگ نوازشریف سے نگراں سیٹ اپ پربات چیت کرینگے۔ حسن نواز نے بتایا کہ ووٹ کو عزت دو،یہی میاں صاحب کا نعرہ ہے۔ مریم نواز بھی اپنی والدہ کلثوم نواز کی عیادت کیلئے لندن میں مقیم ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں