میری ہمدردیاں نوازشریف کیساتھ ہیں،ڈاکٹر عاصم

میری ہمدردیاں نوازشریف کیساتھ ہیں،ڈاکٹر عاصم

کراچی : پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماءڈاکٹرعاصم حسین نے کہا ہے کہ میری ہمدردیاں نوازشریف کیساتھ ہیں،لیکن”جیسی کرنی ویسی بھرنی“یہی کہوں گا۔


احتساب عدالت میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جوپیپلزپارٹی چھوڑتا ہے اس کا نام ویسے ہی نہیں رہتا۔ پارٹی چھوڑنے والے کو تاریخ کھا جاتی ہےماضی اس بات کا گواہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جونئے لوگ پارٹی میں آتے ہیں انہیں وہ جگہ نہیں ملتی جس کے وہ حقدارہوتے ہیں۔

ندیم افضل چن پی ٹی آئی میں اس جگہ نہیں پہنچیں گے جہاں پیپلزپارٹی میں تھے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ پی ٹی آئی سے بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔ کون جیتے گا کون ہارے گا یہ وقت بتائے گا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ چودھری نثار شہبازشریف کوکہہ رہے ہیں کہ اپنے بھائی سے الگ ہوجائیں۔ ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ میری ہمدردیاں نوازشریف کیساتھ ہیں،لیکن”جیسی کرنی ویسی بھرنی“یہی کہوں گا۔