بیگم کلثوم نواز کے جسم کے دوسرے حصوں میں بھی کینسر کی تشخیص، انتہائی تشویشناک خبر

بیگم کلثوم نواز کے جسم کے دوسرے حصوں میں بھی کینسر کی تشخیص، انتہائی تشویشناک خبر
بیگم کلثوم نواز ہسپتال میں، فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

لندن: سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی بیماری میں شدت آگئی، کینسر انکے جسم کے دوسرے حصوں میں بھی پایا گیا جبکہ گلے میں سرجری کے بعد بھی کینسر کی گلٹیاں دوبارہ بن گئیں۔


تفصیلات کے مطابق کلثوم نواز کے جسم کے مختلف حصوں میں کینسر پھیلنے کی تشخیص جاری ہے۔ کینسر کو ختم کرنے کیلئے سرجری، کیموتھراپی، ریڈی ایشن سے علاج کیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:شاہد خاقان عباسی کو امریکی ائیر پورٹ پر جگ ہنسائی کے بعد کامن ویلتھ میں بھی رسوائی کا سامنا

  کلثوم نواز کا کینسر جسم کے دوسرے حصوں میں بھی پایا گیا ہے۔ گلے میں سرجری کی گئی لیکن کینسر کی گلٹیاں دوبارہ بن گئیں۔ بیگم کلثوم نواز کو قے زیادہ ہونے اور پانی کی مقدار کم ہونے پر ہسپتال لایا گیا تھا۔ بیگم کلثوم نواز کی بیماری میں شدت آگئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: فاروق ستار پیش نہ ہوئے تو جیل بھیج دیں گے: انسداد دہشت گردی عدالت

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں