نگران وزیراعظم اور عام انتخابات بارے شاہد خاقان عباسی کی لندن میں اہم گفتگو

نگران وزیراعظم اور عام انتخابات بارے شاہد خاقان عباسی کی لندن میں اہم گفتگو
کیپشن: شاہد خاقان عباسی کی لندن میں گفتگو، فوٹو بشکریہ یاہو

لندن: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عام انتخابات وقت پر ہوں گے ، نگران وزیراعظم کے لئے نام اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے ساتھ مل کر طے کریں گے، مسلم لیگ (ن) کا انتخابات میں نعرہ ووٹ کو عزت دو ہوگا۔

سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان اہم ملک ہے اس کی اہمیت سے کسی کو انکار نہیں ہونا چاہیے۔ نواز شریف لندن سے وطن واپس آئیں گے ، عام انتخابات وقت پر ہوں گے ، مسلم لیگ (ن) کا انتخابات میں نعرہ ووٹ کو عزت دو ہوگا ، مسلم لیگ (ن) انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور کامیابی بھی حاصل کرے گی۔ نوازشریف سے ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بیگم کلثوم نواز کے جسم کے دوسرے حصوں میں بھی کینسر کی تشخیص، انتہائی تشویشناک خبر
 انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم کون ہوگا ابھی کچھ کہہ نہیں سکتے، قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے ساتھ مل کر نگران وزیراعظم کے لئے نام فائنل کریں گے۔ اجلاس میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کوئی بھی ایسا شخص نہیں جو کہے کہ ووٹ کو عزت نہ دو، نواز شریف پاکستان سے آئے ہیں اور پاکستان واپس جائیں گے۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: شاہد خاقان عباسی کو امریکی ائیر پورٹ پر جگ ہنسائی کے بعد کامن ویلتھ میں بھی رسوائی کا سامنا
 
 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں