مائیکروسافٹ، آن لائن سٹور سے ونڈوز فون کا خاتمہ ہوگیا

مائیکروسافٹ، آن لائن سٹور سے ونڈوز فون کا خاتمہ ہوگیا
فوٹو: بشکریہ وینچر بیٹ

لندن: کچھ عرصہ پہلے تک  مارکیٹ میں اینڈروئیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے بعد ونڈوز فونز کا تیسرا نمبر تھا لیکن اب  مارکیٹ میں  ونڈوز فون کا نام بھی سننے میں نہیں آتا۔


مائیکروسافٹ نے پچھلے سال ونڈوز فونز کی  تیاری کے خاتمے کا اعلان کیا تھا لیکن اس کے بعد بھی  مائیکروسافٹ  آن لائن سٹور پر ونڈوز فون موجود تھے اور فروخت بھی ہو رہے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔آج مائیکروسافٹ سٹورز پر  ونڈوز فون کا سٹاک زیرو ہوگیا ہے اورشاید  کمپنی  مزید  سٹاک فروخت کے لیے پیش نہیں  کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔مائیکروسافٹ، فیس بک اور 30 بڑی کمپنیوں کا سائبر حملوں میں مدد نہ کرنے کا اعلان

مائیکرو سافٹ نے ونڈوز فون کی قیمت بہت کم کر دی تھی، اس کے باوجود مائیکروسافٹ کا سٹاک رینگ رینگ کر ختم ہوا ہے۔ اب صارفین 299 ڈالر میں ایچ پی ایلیٹ ایکس 3، 99.99 ڈالر میں الکا ٹیل آئیڈل 4ا یس یا آئیڈل 4 ایس کے ساتھ  وی آر گاگلز کو 169 ڈالر میں نہیں خرید سکیں گے۔ویسے اگر صارفین ونڈوز فون خریدنا چاہیں تو مائیکرو سافٹ کے چند فیزیکل سٹور یا تھرڈ پارٹی ڈسٹری بیوٹرز کے پاس یہ فون ہو سکتے ہیں۔