زرمبادلہ کے ذخائر صرف 17 ارب 54 کروڑ ڈالر رہ گئے

 زرمبادلہ کے ذخائر صرف 17 ارب 54 کروڑ ڈالر رہ گئے
کیپشن: image by app

کراچی:سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق حالیہ کمی کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر صرف 17 ارب 54 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور اس میں مزید 9 کروڑ 43 لاکھ ڈالر کمی واقع ہوگئی ہے جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب 54 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔

سٹیٹ بینک کے مطابق مرکزی بینک کے پاس موجود ذخائر میں 5 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کمی ہوئی ہے جس کے بعد سٹیٹ بینک کے ذخائر 11 ارب 37 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔

اس کے علاوہ شیڈول بینکوں کے ذخائر میں بھی 3 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد ان کے پاس صرف 6 ارب 16 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔