بھارت میں کم عمر بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والوں کو سزائے موت دی جائے گی

بھارت میں کم عمر بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والوں کو سزائے موت دی جائے گی
کیپشن: بھارت میں بچیوں کے ساتھ زیادتی کا قانون منظور، فائل فوٹو

نیو دہلی: کم سن بچیوں کے ساتھ زیادتی کی سزا موت، بھارت میں نیا قانون منظور ہوگیا۔

ایگزیکیٹیوآرڈر وزیراعظم نریندر مودی کی سربراہی میں کابینہ کے خصوصی اجلاس میں منظور کیا گیا، نئے قانون کے تحت 12 سال سے کم عمر بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والوں کو سزائے موت دی جائے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: انجلینا جولی کی جہاز اڑانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
 انڈیا میں کئی جرائم ہیں جن کے لیے سزائے موت دی جاتی ہے، لیکن بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی ان جرائم میں شامل نہیں تھی۔ جنسی زیادتی کے حالیہ واقعات کی وجہ سے پورے ملک میں شدید غم وغصہ دیکھنے میں آیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:شامی حکومت سے مذاکرات کامیاب، داعش کا دمشق خالی کرنے کا اعلان
 

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں