میڈیا کے لئے مشکلات کھڑی کرنے کا تاثر غلط ،میڈیا کمزوری نہیں بلکہ ہماری طاقت ہے۔ فردوس عاشق اعوان

میڈیا کے لئے مشکلات کھڑی کرنے کا تاثر غلط ،میڈیا کمزوری نہیں بلکہ ہماری طاقت ہے۔ فردوس عاشق اعوان
Image Source : File Photo

اسلام آباد:فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کیجانب  سے میڈیا کے لئے مشکلات کھڑی کرنے کا تاثر غلط ہے۔ حکومت میڈیا کو ایک مضبوط پارٹنر کے طور پر دیکھتی ہےجو  ہماری کمزوری نہیں بلکہ ہماری طاقت ہے۔ 


تفصیلات کے مطابق ، وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے  اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو  میں کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے میڈیا کے لئے مشکلات کھڑی کرنے کا تاثر غلط ہے حکوت میڈیا کو ایک مضبوط پارٹنر کے طور پر دیکھتی ہے جو  ہماری کمزوری نہیں بلکہ ہماری طاقت ہے۔  میڈیا مالکان اور ایسوسی ایشنز کیساتھ ملکروزیر اعظم کی کمٹمنٹ پوری کریں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ ملک کوجسطرح کےمعاشی مسائل کا سامنا ہے اس سے میڈیا بھی اس سے متاثر ہو رہا ہے، پچھلی حکومتوں کےاضافی اخراجات کے باعث معاشی مسائل پیدا ہوئے ہیں ۔ عبوری ویج ایوارڈ کا فوری اعلان کر کے اس پرعملدرآمد شروع کریں گےجس کے بعد ہم مستقل ویج ایوارڈ کی جانب آئیں گے۔