عمران خان دو روزہ سرکاری دورے پر ایران پہنچے گئے

عمران خان دو روزہ سرکاری دورے پر ایران پہنچے گئے
Image Source : Twitter

مشہد: وزیراعظم عمران خان ایران کے دو روزہ دورے پر مشہد پہنچے گئے جہاں انہوں نے مختصر قیام کیا اور امام رضا علیہ السلام کے مزار پر خصوصی حاضری دی اور دعا مانگی۔


 

تفصیلات کےمطابق ،وزیراعظم عمران خان ایرانی صدر حسن روحانی کی دعوت پر دورہ  ایران پر پہنچ گئے۔  وزیراعظم اپنے دورے کے دوران ایرانی سپریم لیڈر اور صدر حسن روحانی سے ملاقات کرینگے۔

 

وزیراعظم عمران خان مشہد ایئرپورٹ پر پہنچے تو گورنر جنرل خراسان علی رضا حسینی نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر پاکستانی سفیر رفعت مسعود اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

 

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے مشہد میں امام رضا علیہ السلام کے مزار پر خصوصی حاضری دی۔ اس موقع پر دیگر وزرا بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم مزار پر حاضری کے بعد تہران روانہ ہوگئے۔

 

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا ایران کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔