مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کو آسان بنانے کی ہدایت کر دی

مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کو آسان بنانے کی ہدایت کر دی
Image Source: Twitter

اسلام آباد:مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو  ٹیکس ایمنسٹی سکیم 2019ء کو آسان بنانے کی ہدایت کر دی۔ 


وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ، مشیر  برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے ایف بی آر حکام کے ساتھ ٹیکس ایمنسٹی سکیم پر تفصیلی گفتگو کی ۔ اجلاس میں ایمنسٹی سکیم2019ء  کے خدوخال پر بھی غور کیا گیا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ایمنسٹی سکیم کا مقصد معیشت کو دستاویزی شکل دینا ہے جس کے لیےاسکیم کو آسان بنایا جائے تاکہ اس پر عملدرآمد میں کوئی مشکل پیش نہ آئے۔