ملک بھر کورونا متاثرین کی تعداد 9216 ہو گئی

ملک بھر کورونا متاثرین کی تعداد 9216 ہو گئی
کیپشن: ملک بھر میں اب تک ایک لاکھ 11 ہزار 806 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 ہزار 216 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 16 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 192 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 796 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں سب سے زیادہ 4195، سندھ میں 2764، خیبر پختونخوا میں 1276، بلوچستان میں 465، گلگت بلتستان میں 281، اسلام آباد میں 185 جبکہ آزاد کشمیر میں 50 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک لاکھ 11 ہزار 806 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5347 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2066 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 52 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 16 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 192 ہوگئی۔ سندھ میں 61، پنجاب میں 45، خیبر پختونخوا میں 74، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 6 اور اسلام آباد میں 3 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اب تک 462 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے، ان ہسپتالوں میں 7295 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔