عوام ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی پر سامان کا 10 فیصد پائیں، فردوس عاشق

عوام ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی پر سامان کا 10 فیصد پائیں، فردوس عاشق
عوام کی مشکلات سے فائدہ اٹھانے والے کسی اور رعایت کے مستحق نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عوام سے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کریں اور ضبط سامان کا 10 فیصد انعام پائیں۔


فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا سے متاثرہ افراد کیلئےریلیف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح اورذمہ داری ہے۔ذخیرہ اندوزوں کےخلاف آرڈینینس عوام کو مہنگائی اورذخیرہ اندوزی سے بچانے کے وزیراعظم کےعزم کاواضح اظہارہے۔عوام کی مشکلات سےفائدہ اٹھانےوالےکسی اوررعایت کے مستحق نہیں۔ایسےعناصرکوآہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

فردوس عاشق اعوان نے عوام سے اپیل کی کہ ذخیرہ اندوزوں اور ذخیرہ اندوزی کی نشان دہی کریں اور ضبط شدہ سامان کا 10 فیصد بطور انعام پائیں۔”ذخیرہ اندوزوں کی تاک میں رہیں، انعام پائیں، اور غریبوں کی دعائیں لیں۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ آرڈیننس کےذریعےذخیرہ اندوزی سے نفع کمانے والوں کو سزا دی جائے گی۔ ذخیرہ اندوزی پر 3 سال قید اور ضبط شدہ مال کی مالیت کا 50 فیصد جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔ یہ اقدام کرونا سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر عوام کی سہولیات کیلئے کیا گیا ہے۔ اشیائے ضروریہ کی بلاتعطل فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔