وزیراعظم عمران خان کو کورونا وائرس ٹیسٹ کروانے کی تجویز

 وزیراعظم عمران خان کو کورونا وائرس ٹیسٹ کروانے کی تجویز
Image Source: File Photo

اسلام آباد:وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان نے وزیراعظم عمران خان کو اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ کروانے کی تجویز دیدی ہے۔


تفصیلات کے مطابق، ڈاکٹر فیصل سلطان نے یہ تجویز وزیراعظم کے سامنے انھیں میڈیا کو بریفنگ کے دوران دی۔وزیراعظم عمران خان ایک ذمہ دار شہری کی حیثیت سے اپنا ٹیسٹ کرائیں گے۔ اس سے قبل اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ وزیراعظم کو کورونا ٹیسٹ کی تجویز دیں گے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ فیصل ایدھی نے وزیراعظم سے چند روز پہلے ملاقات کی تھی، ان کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد وزیراعظم کو ٹیسٹ کرانے کی تجویز دوںگا۔

خیال رہے کہ ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے، وہ ڈاکٹر کی ہدایت پر آئیسولیشن میں چلے گئے ہیں۔ ایدھی ذرائع کے مطابق وہ اس وقت اسلام آباد میں مقیم ہیں۔