پاکستان میں کورونا سے مزید 148 افراد انتقال کرگئے

پاکستان میں کورونا سے مزید 148 افراد انتقال کرگئے

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ  آپریشن سنٹر   کے  جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا  سے  مزید 148   افراد انتقال کرگئے ہیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کے  مہلک وار  جاری ہیں  اور اموات کی تعداد دن بدن بڑھنے لگی ۔آج مزید 148 افراد انتقال کرگئےہیں ۔  جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 16 ہزار601 ہو گئی24گھنٹے میں 47  ہزار301  افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے  ہیں ۔

جس میں سے  ساڑھے پانچ ہزار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،نیشنل کمانڈ اینڈ  آپریشن سنٹر   کے مطابق ملک  بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح11.62فیصدرہی۔جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 7 لاکھ 72 ہزار 381  تک پہنچ چکی ہے۔

جبکہ دنیا بھر میں کورونا کی صورتحال بھی انتہائی خطرناک حد کو چھو چکی ہے ۔دنیا بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 30 لاکھ 39 ہزار 56 ہو گئی ہے۔ 

ڈبلیو ایچ او کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 14 کروڑ، 25 لاکھ، 27 ہزار، 267 افراد متاثر جبکہ 12 کروڑ، 9 لاکھ، 56 ہزار، 357 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

اب تک عالمی وبا سے یوکرین میں 40 ہزار، چلی میں 25 ہزار 177، رومینیا میں 26 ہزار 381، انڈونیشیا میں 43 ہزار 567، جنوبی افریقہ میں 53 ہزار 736، ایران میں 67 ہزار 130، کولمبیا میں 68 ہزار 328، سپین میں 77 ہزار 102، پولینڈ میں 62 ہزار 133، روس میں 1 لاکھ 5 ہزار 928، جرمنی میں 80 ہزار 718، اٹلی میں 1 لاکھ 17 ہزار 243، فرانس میں 1 لاکھ 1 ہزار 180، برطانیہ میں 1 لاکھ 27 ہزار 274، میکسیکو میں 2 لاکھ 12 ہزار 339، بھارت میں 1 لاکھ 80 ہزار 550، برازیل میں 3 لاکھ، 73 ہزار 442 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

گزشتہ روز کے حوالے سے اگر پاکستان کی بات کی جائے تو یہاں عالمی وبا سے مزید 137 مریض انتقال کر گئے ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 16 ہزار 453 تک پہنچ گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے میں 68 ہزار 2 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 5 ہزار 445 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک میں وبا کے مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد رہی جبکہ وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 لاکھ 66 ہزار 882 ہو چکی ہے ۔رپورٹ کے مطابق معصوم بچے بھی وبا کی لپیٹ میں آنے لگے ہیں جبکہ تین سالہ بچہ وبا کے باعث جان کی بازی ہار گیا ۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ پمز ہسپتال میں اس وقت 7 بچے وارڈ میں داخل ہیں ۔