افغان امن کانفرنس طالبان کی عدم شرکت کے باعث ملتوی کردی گئی

افغان امن کانفرنس طالبان کی عدم شرکت کے باعث ملتوی کردی گئی

کابل: افغان امن کانفرنس طالبان کی عدم شرکت کے باعث ملتوی کردی گئی ، کانفرنس 24 اپریل سے 4 مئی تک ترکی میں ہونا تھی ۔

افغان حکومت نے طالبان کی عدم شرکت کے باعث کانفرنس کو ملتوی کرنے کی تجویز دی ، کانفرنس کے لیے نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا جبکہ طالبان کے ترجمان نے فوری طور پر اس خبر کی تصدیق یا تردید کرنے سے انکار کر دیا ۔

ترک وزیر خارجہ کے مطابق ، کانفرنس مقدس ماہ رمضان کے باعث ملتوی کی گئی جبکہ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے التوا کی تصدیق کرنے سے انکار کیا ہے ، نیڈ پرائس کا کہنا ہے ، وسیع تر سفارتی کوششیں جاری رہیں گی ۔

ادھر اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجرک کہتے ہیں اگرچہ کانفرنس ملتوی کردی گئی ہے تاہم وہ اس کی تصدیق نہیں کرسکتے ہیں ، ہماری توجہ انٹرا افغان مذاکرات میں پیشرفت پر مرکوز رہے گی جو آگے بڑھنے کے راستے کا ایک اہم جز ہے ۔