اسلام آباد ، لاہور اور ملتان میں میٹروبس سروس مکمل طور پر بحال

اسلام آباد ، لاہور اور ملتان میں میٹروبس  سروس آج سے  مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے ماس ٹرانزٹ اور شہر وں کے اندر چلنے والی ٹرانسپورٹ پر پابندی  مکمل طور پرختم کر دی ہے ۔ اسلام آباد ، لاہور اور ملتان میں میٹروبس  سروس آج سے مکمل طور پر بحال کردی گئی  ہے ۔لاہو رمیں  اسپیڈو بس   سروس بھی شیڈول کے مطابق چلناشروع ہوگئی ہیں ۔ واضح رہے کہ   کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث  لاہور اور ملتان  میں میٹرو بس کو 29اور اسلام آباد میں 30مارچ کو بند کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق،  یتیم خانہ اسٹیشن کی بحالی کے بعد اورنج ٹرین  کو  چلایا جائے گا۔ شہریوں نے میٹرو بسز کو چلائے کے بعد اقدام کو احسن قرار دیا ہے ، ان کا کہناہے کہ انہیں میٹرو بسو ں اور سپیڈو کے بند ہونے سے شدید مشکلات کا ساما کرنا پڑرہا تھا۔ بسوں کی بندش ان کی جیبوں پر بھی بھاری پڑ رہی تھی ۔ 

اسلام آباد ، لاہور اور ملتان میں میٹروبس  سروس آج سے  مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے ماس ٹرانزٹ اور شہر وں کے اندر چلنے والی ٹرانسپورٹ پر پابندی  مکمل طور پرختم کر دی ہے ۔ اسلام آباد ، لاہور اور ملتان میں میٹروبس  سروس آج سے مکمل طور پر بحال کردی گئی  ہے ۔لاہو رمیں  اسپیڈو بس   سروس بھی شیڈول کے مطابق چلناشروع ہوگئی ہیں ۔

واضح رہے کہ   کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث  لاہور اور ملتان  میں میٹرو بس کو 29اور اسلام آباد میں 30مارچ کو بند کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق،  یتیم خانہ اسٹیشن کی بحالی کے بعد اورنج ٹرین  کو  چلایا جائے گا۔

شہریوں نے میٹرو بسز کو چلائے کے بعد اقدام کو احسن قرار دیا ہے ، ان کا کہناہے کہ انہیں میٹرو بسو ں اور سپیڈو کے بند ہونے سے شدید مشکلات کا ساما کرنا پڑرہا تھا۔

بسوں کی بندش ان کی جیبوں پر بھی بھاری پڑ رہی تھی ۔