شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کا83 واں یوم وفات عقیدت و احترام سے منایا جارہاہے

شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کا83 واں یوم وفات عقیدت و احترام سے منایا جارہاہے

لاہور: شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کا83 واں یوم وفات عقیدت و احترام سے منایا جارہاہے ۔

 
علامہ محمد اقبالؒ نے زندگی کے آخری تیرہ سال جاوید منزل گڑھی شاہو میں گزارے ، جاوید منزل میں ہی پنجاب مسلم لیگ کی تنظیم نو ہوئی تھی ، قائد اعظم محمدعلی جناح اور مادر ملت فاطمہ جناح انیس سو چھتیس میں علامہ اقبال سے ملنے اسی گھر میں تشریف لائے تھے ۔ 

جاوید منزل کو انیس سو چراسی میں علامہ اقبال میوزیم میں تبدیل کر کے اس کو قومی ورثہ قرار دے دیا گیا تھا۔ میوزیم میں علامہ اقبال کی ذاتی استعمال میں رہنے والی اشیاء کپڑے جائے نماز  ان کے والدین اور بیگمات کی تصاویر  تعلیم اسناد  ، خطوط اور کئی اہم ترین نوادرات رکھے گئے ہیں ۔ 

علامہ اقبال کی وفات جس کمرے میں ہوئی وہاں لگے گھڑیال کی سوئیاں صبح چار بج کر تین منٹ پر رکی ہوئی ہیں جبکہ یہاں موجود کیلنڈر پر آخر ی تاریخ اکیس اپریل انیس سو اڑتیس دکھائی دیتی ہے ۔