ماضی کے حکمرانوں نے ملک میں سیاحت کے فروغ پر توجہ نہیں دی، وزیراعظم

ماضی کے حکمرانوں نے ملک میں سیاحت کے فروغ پر توجہ نہیں دی، وزیراعظم

پشاور:  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں نے ملک میں سیاحت کے فروغ پر توجہ نہیں دی ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے  ماضی  کے حکمران وہ کرپشن کے پیسے پر سیر و سیاحت کیلئے بیرون ملک جاتے تھے، وزیر اعظم نے کہا سوئٹزر لیینڈ پاکستان کے شمالی علاقوں سے چھوٹا ہے، سیاحت بڑا شعبہ ہے، جس سے ملک کو بہت فائدہ پہنچ سکتا ہے، ان علاقوں کو محفوظ بنانے کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے شمالی علاقہ جات کی طرف توجہ نہیں دی ،سوئٹزلینڈ ہمارے شمالی علاقہ جات سے آدھا ہے، فیس بک پر تصاویر ڈالنے کے بعد ایک لاکھ سیاح وہاں گئے۔ان کا کہناتھاکہ سیاحت بہت بڑا شعبہ ہے،ملک کو بہت فائدہ ہوگا،ان علاقوں کو محفوظ بنانے کےلیے قانون بنانے ہیں۔سڑکیں پلاننگ سے بنائی جائیں تو بہت فائدہ  ہے ۔وزیراعظم عمران خان کا کہناتھاکہ چترال سے شندورشاہراہ بہت اہمیت کی حامل ہے ،آج 2 اہم سڑکوں کی تعمیر کا آغاز کیا ۔

شمالی علاقہ جات اللہ کی طرف سے پاکستان  کو تحفہ ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے حکمرانوں کو ہمارے علاقوں کی خوبصورتی کا اندازہ نہیں ہے ،شمالی علاقہ جات میں پہاڑ،گلیشیر  موجود ہیں،شمالی علاقوں کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوئٹزلینڈ  میں بھی شمالی علاقہ جات جیسے پہاڑ،گلیشیر  موجودنہیں،لیکن سوئٹزلینڈ کا سیاحت سے  سالانہ آمدن 60سے 80ارب ڈالرہے۔