پہلا ٹی 20، پاکستان نے زمبابوے کو جیت کیلئے 150 رنز کا ہدف دیدیا

پہلا ٹی 20، پاکستان نے زمبابوے کو جیت کیلئے 150 رنز کا ہدف دیدیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

ہرارے: پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی 20 میچ میں محمد رضوان کی عمدہ اننگز کی بدولت زمبابوے کو جیت کیلئے 150 رنز کا ہدف دیدیا ہے، محمد رضوان نے ناقابل شکست 82 رنز بنائے۔ 
تفصیلات کے مطابق ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے جا رہے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔ محمد رضوان نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 61 گیندوں پر ایک چھکے اور 10 چوکوں کی مدد سے 82 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ بابراعظم 2، فخر زمان 13، محمد حفیظ 5، دانش عزیز 15، حیدر علی 5، فہیم اشرف 1، محمد نواز 9 اور عثمان قادر 2 رنز بنا سکے۔ 
زمبابوے کی جانب سے ویزلے مادھیویر سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 2 اوورز میں 11 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ ددکھائی اور لیوک جونگوی نے بھی 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ رچرڈ انگراوا اور بلیسنگ موزارابانی ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔ 
واضح رہے کہ میچ کیلئے قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، فخر زمان، محمد حفیظ، حیدر علی، دانش عزیز، فہیم اشرف، محمد نواز، عثمان قادر، محمد حسنین اور حارث رﺅف شامل ہیں۔ 
زمبابوے کی قیادت سین ولیمز کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں تیناشے کامونہوکاموی، ویزلے مادھیویر، تادیواناشے مارومانی، کریگ ایروین، ریان برل، ریگس شکابوا، لیوک جونگوی، ویلنگٹن مساکازا، بلیسنگ موزارابانی اور رچرڈ انگراوا شامل ہیں۔