ٹی 20 پلیئرز رینکنگ جاری، بابراعظم کس نمبر پر پہنچ گئے؟

ٹی 20 پلیئرز رینکنگ جاری، بابراعظم کس نمبر پر پہنچ گئے؟
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین ٹی 20رینکنگ جاری کر دی ہے اور قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ایک درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں البتہ ٹاپ ٹین باﺅلرز میں کوئی پاکستانی جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ 
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی رینکنگ کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان پہلی پوزیشن پر قبضہ جمائے بیٹھے ہیں جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ آسٹریلیا کے ایرون فنچ تیسرے، نیوزی لینڈ کے ڈیوون کونوے چوتھے، بھارت کے ویرات کوہلی پانچویں، جنوبی افریقہ کے ریسی وینڈرڈوسن چھٹے، بھارت کے لوکیش راہول ساتویں، آسٹریلیا کے گلین میکس ویل آٹھویں، نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل نوویں اور افغانستان کے حضرت اللہ زازئی دسویں نمبر پر ہیں۔ 
باﺅلرز کی فہرست میں تبریز شمسی کی اجارہ داری برقرار ہے جبکہ افغانستان کے راشد خان دوسرے، آسٹریلیا کے ایشٹن اگر تیسرے، انگلینڈ کے عادل راشد چوتھے، افغانستان کے مجیب الرحمان پانچویں، نیوزی لینڈ کے ٹم ساﺅتھی چھٹے، آسٹریلیا کے ایڈم زامپا ساتویں، نیوزی لینڈ کے ایش سودھی آٹھویں، سری لنکا کے لکشن سنداکن نوویں اور سری لنکا ہی کے وانیندو دی سلوا دسویں نمبر پر ہیں۔ 
آل راﺅنڈرز میں محمد نبی نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما رکھا ہے جبکہ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے، آسٹریلیا کے گلین میکس ویل تیسرے، سکاٹ لینڈ کے رچرڈ بیرنگٹن چوتھے، زمبابوے کے سین ولیمز پانچویں، آئرلینڈ کے گیرتھ ڈیلانی چھٹے، اومان کے خاور علی ساتویں، کینیا کے کولنز اوبویا آٹھویں، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے روہان مصطفی نوویں اور اومان کے ذیشان مقصود دسویں نمبر پر ہیں۔