دھونی کے والدین کورونا کا شکار ہونے پر ہسپتال میں داخل

دھونی کے والدین کورونا کا شکار ہونے پر ہسپتال میں داخل
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے والدین کو کورونا مثبت آنے کے بعد ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ 
بھارتی میڈیا کے مطابق دھونی کے والدین کو بھارتی ریاست جھارکنڈ رانچی کے نجی ہسپتال سپر سپیشلیٹی میں داخل کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ دھونی کے والدین کی آکسیجن کی سطح مستحکم ہے۔ مہندرا سنگھ دھونی اس وقت انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے 14 ویں ایڈیشن میں چنائی سپر کنگز کی قیادت کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران مثبت کیسز کی شرح میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور وائرس نے ملک میں تباہی مچا رکھی ہے جس دوران متعدد بھارتی اداکار و کرکٹرز بھی اس وائرس کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔