عمران خان حکومت جانے کے بعد رابعہ کلثوم کا مریم نواز کو مشورہ

عمران خان حکومت جانے کے بعد رابعہ کلثوم کا مریم نواز کو مشورہ

لاہور:  معروف پاکستانی اداکارہ رابعہ کلثوم ریحان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز  کی جانب سے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنانے پر بول اٹھیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کی تو اداکارہ  رابعہ کلثوم بھی  جواب دیے بنا نہ رہ سکیں اور مریم نواز کو مشورہ دیا کہ اپنے اے سی روم سے باہر نکلیں  اور  ٹوئٹر چھوڑ کر کام کرنا شروع کریں۔ 

واضح رہے کہ مریم نواز نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے  لکھا تھا کہ ’عمران خان کی حکومت کی طرح اس کا سوشل میڈیا بھی شاید موکلات اور جنات چلا رہے ہیں تبھی ان کے جلسوں کی تصاویر ناسا سے لی جاتی ہیں۔‘

مریم نواز کی ٹوئٹ پر ردِعمل دیتے ہوئے رابعہ کلثوم لکھا کہ ’آپ چل کیوں نہیں کرتیں، اتر گیا عمران خان اب کس بات کا ڈر ہے؟ اب آپ حکومت میں ہیں اور ملک کو بہت سے چیلنجز درپیش ہیں، آپ وہاں توجہ دیں‘۔ رابعہ کلثوم  نے مزید لکھا کہ ’ انہیں (مریم نواز)اپنے اے سی روم سے باہر نکلنے اور ٹویٹر چھوڑ کر کام شروع کرنے کی ضرورت ہے‘۔

مصنف کے بارے میں