عدالت نے عثمان بزدار کے استعفیٰ منظوری کیخلاف درخواست خارج کر دی

عدالت نے عثمان بزدار کے استعفیٰ منظوری کیخلاف درخواست خارج کر دی

لاہور :  لاہور ہائیکورٹ نے  عثمان بزدار کے استعفی منظوری کی قانونی حیثیت کیخلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے درخواست گزار کے وکیل پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ متاثرہ فریق نہیں ہیں، کیوں درخواست دائر کی؟ جب متاثرہ فریق مطمئن ہے تو آپ نے درخواست کیوں دائر کی۔آپ لوگوں نے عدالتوں کو مذاق بنایا ہوا ہے۔پورے پاکستان میں نچایا ہوا ہے۔ بعد ازاں عدالت نے  درخواست واپس لینے کی بنیاد پر  خارج کر دی۔

واضح رہے کہ عثمان بزدار کے بطور وزیراعلیٰ پنجاب استعفیٰ منظوری کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا، درخواست میں استدعا کی گئی کہ عثمان بزدار کا استعفیٰ منظورکرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے اور انہیں عہدے پر بحال کیا جائے،  سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے غیر قانونی طور پر عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کیا۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ حمزہ شہباز کو  بطور  وزیر اعلیٰ پنجاب کام سے روکنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

مصنف کے بارے میں