مفتاح اسماعیل آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات کیلئے امریکہ روانہ

مفتاح اسماعیل آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات کیلئے امریکہ روانہ

اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ مذاکرات کیلئے امریکہ روانہ ہو گئے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام دوبارہ ٹریک پر لانے کی کوشش کروں گا جسے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے اتار دیا ہے اور یہ ہماری معیشت کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ تین سال بعد ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نام نکلنے پر بہت خوشی ہے، لندن میں نواز شریف سے ملاقات کا موقع بھی ملے گا۔ 

واضح رہے کہ پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ساتویں اقتصادی جائزہ پر مذاکرات گزشتہ روز شروع ہوئے جو 24 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے اور کامیابی کی صورت میں پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی قسط ملنے کا امکان ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ تازہ ترین اعداد و شمار آئی ایم ایف کیساتھ پہلے ہی شیئر کئے جا چکے ہیں اور آئی ایم ایف پروگرام ٹریک پر لانے کیلئے ساتھ طے شدہ زیادہ تر اہداف پورے کئے جا چکے ہیں تاہم سبسڈیز سمیت دیگر معاملات پرنظر ثانی کیلئے بات چیت ہوگی۔

مصنف کے بارے میں