پیپلز پارٹی کے احسان مزاری کی وزارت تبدیل

 پیپلز پارٹی کے احسان مزاری کی وزارت تبدیل

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے احسان مزاری کی وزارت تبدیل کر دی۔

ذرائع کے مطابق احسان مزاری سے وزارت انسانی حقوق کا قملدان واپس  لیکر احسان مزاری کو بین الصوبائی رابطہ کا وزیر بنا دیا گیا ہے۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے  طارق فاطمی سے  خارجہ امور کا قلمدان واپس لے لیا  ۔وزیر اعظم نے گزشتہ روز طارق فاطمی کی بطور معاون خصوصی برائے خارجہ امور تعیناتی کی تھی ۔طارق فاطمی معاون خصوصی برقرار رہیں گے،تاہم خارجہ امور کی ذمہ داری واپس لی گئی  ہے۔ 



مصنف کے بارے میں