’میری بیوی نے کہا 8 بار گھر کی بجلی گئی، چیئرمین نیپرا کا یہ حال ہے تو باقی کا کیا حال ہو گا‘

’میری بیوی نے کہا 8 بار گھر کی بجلی گئی، چیئرمین نیپرا کا یہ حال ہے تو باقی کا کیا حال ہو گا‘

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے چیئرمین نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لائسنس کی تجدید سے متعلق سماعت کے دوران ملک بھر میں ہونے والی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر اپنے ساتھ پیش آنے والی دلچسپ صورتحال کا انکشاف کیا ہے۔ 
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لائسنس کی تجدید کیلئے سماعت کے دوران اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ڈاکٹر محمد امجد نے بتایا کہ آئیسکو کے بجلی نقصانات بہت کم ہیں اور ہماری وصولیوں کی شرح بھی دیگر تمام کمپنیوں سے اچھی ہے۔ 
اس پر چیئرمین نیپرا نے ان کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کہتے ہیں آئیسکو سب سے اچھی کمپنی ہے۔ میری بیوی نے کہا کل 8 مرتبہ بجلی گئی، آپ چیئرمین نیپرا ہیں، اگر آپ کا یہ حال ہے تو باقی کا کیا حال ہو گا، رات میرے سامنے بھی 2 بار میرے گھر کی بجلی گئی، لوگ بل دیتے ہیں انہیں بجلی تو دیں۔
چیئرمین نیپرا نے کہا کہ پانچ سال کی کارکردگی دیکھ کر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے لائسنس کی تجدید کریں گے، تمام بجلی تقسیم کار کمپنیاں پانچ سالہ کارکردگی رپورٹ جمع کرنے کیساتھ ساتھ اپنی وصولیوں کی تفصیل جمع کرائیں اور جن کمپنیوں کے پاس تفصیل نہیں وہ منگوا لیں۔ 

مصنف کے بارے میں