پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری ،17 اضلاع میں 9 جون کو پولنگ ہوگی 

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری ،17 اضلاع میں 9 جون کو پولنگ ہوگی 
سورس: File

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ پنجاب کے 17 اضلاع میں پولنگ 9 جون کو ہوگی ۔ 

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پنجاب کے 17 اضلاع میں لارڈ میئر ، سٹی میئر، ڈسٹرکٹ میئر ، چیئرمین ویلج ، نیبرہڈ کونسل کے لیے ووٹنگ ہوگی ۔انتخاب میں حصہ لینے کیلئے متعلقہ لوکل گورنمنٹ کا ووٹر ہونا لازمی ہے۔ 

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 21 اپریل سے 25 اپریل تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 27 اپریل تا 9 مئی ہوگی۔ 

کاغذات نامزدگی کی منظوری ،منسوخی کے خلاف اپیل 10 مئی تا 12 مئی تک جمع کرائی جا سکتی ہے۔ ووٹنگ 9 جون کو ہوگی جبکہ 14 جون کو نتائج  کا اعلان کیا جائے گا۔ 

مصنف کے بارے میں