برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن مودی پر مہربان ،بڑے پیکج کا اعلان 

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن مودی پر مہربان ،بڑے پیکج کا اعلان 

نئی دہلی :برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن دو روزہ دورے  پر بھارت پہنچ گئے ،جہاں وہ نریندر مودی سے ملاقات کیلئے کل دہلی روانہ ہونگے ۔

 بورس جانسن نے دورے کے پہلے روز  احمد آباد  شہر میں بھار تی  کاروباری شخصیات سے ملاقات کی  اور ، احمدآباد شہر کے تاریخی مقامات کا دورہ کیا ۔  برطانوی وزیر اعظم  نریندر مودی اور دیگرعہدیداروں سے ملاقات کے لیے کل  دہلی کے لیے روانہ ہوں گے۔

برطانوی وزیراعظم کے دفتر ڈاؤننگ سٹریٹ کے مطابق ، دورہ بھارت  کے دوران ایک ارب پاؤنڈ سے زائد مالیت کے سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے ، جس سے برطانیہ میں 11 ہزار نوکریاں پیدا ہوں گی۔