لندن میں نوازشریف سے بلاول بھٹو زرداری کی اہم ملاقات 

لندن میں نوازشریف سے بلاول بھٹو زرداری کی اہم ملاقات 
سورس: File

لندن: چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لندن میں قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف سے ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

نیو نیوز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور نواز شریف کے درمیان 2 سال بعد ملاقات ہو ئی اس سے پہلے بلاول بھٹو زرداری اور نواز شریف کے درمیان کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات ہوئی تھی۔

 
https://twitter.com/pmln_org/status/1517149628818288640

ملاقات میں سینیٹر اسحاق ڈار، عابد شیر علی، وفاقی وزرا شیری رحمان ، نوید قمر اور مشیر وزیر اعظم  قمر زمان کائرہ بھی موجود تھے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے صدر پاکستان ، گورنر پنجاب اور اور چیئرمین سینٹ کا عہدہ پیپلز پارٹی کو دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں