بڑی خبر: ٹک ٹاک اور پب جی پر پابندی 

بڑی خبر: ٹک ٹاک اور پب جی پر پابندی 
سورس: File

کابل : افغانستان کی طالبان حکومت نے غیر اخلاقی مواد کے پھیلاؤ کو روکنے اور نئی نسل کو بگڑنے سے بچانے کے لیے شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک اور انکاؤنٹر گیم پب جی پر پابندی لگادی۔

ٹک ٹاک اور پب جی پر طالبان حکومت سے قبل پاکستان اور بھارت سمیت دیگر ممالک کی حکومتیں بھی پابندی لگاتی رہی ہیں۔

دونوں ایپلی کیشنز کو یورپ و امریکا میں بھی قومی سلامتی کے خلاف اور ذہنی صحت کے لیے نقصان دہ قرار دیا جاتا رہا ہے۔

خبر رساں ادارے ’اناطولو ایجنسی‘ کے مطابق امارات اسلامیہ افغانستان کے نائب ترجمان انعام اللہ سمنگانی نے پشتو زبان میں کی گئی ٹوئٹ میں دونوں ایپس پر پابندی کی تصدیق کی۔

نائب ترجمان نے اپنی ٹوئٹ میں ٹک ٹاک کو غیر اخلاقی مواد کے پھیلاؤ جب کہ پب جی کو نئی نسل کو گمراہ کرنے کی ایپ قرار دیا۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ نئی نسل کو بگڑنے سے بچانے کے لیے ٹک ٹاک اور پب جی پر پابندی لگانے کی ضرورت ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے ٹی وی چینلز کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں بھی جلد از جلد نامناسب اور غیر اخلاقی مواد کی نشریات کو روکنا ہوگا۔

مصنف کے بارے میں