ملک کے تمام مسائل کا حل جلد الیکشن ہیں : ن لیگ کے وزیر خزانہ نے بھی مان لیا 

ملک کے تمام مسائل کا حل جلد الیکشن ہیں : ن لیگ کے وزیر خزانہ نے بھی مان لیا 
سورس: File

لندن : وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اس سال خسارے کا بجٹ ہوگا۔ مشکل فیصلے کرنا ہوں گے ۔ الیکشن ہی مسائل کا حل ہیں، ملک کو پٹری پرڈال کرالیکشن کی جانب جائیں گے۔

مفتاح اسماعیل آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے واشنگٹن جانے سے قبل لندن پہنچے جہاں انہوں نے نواز شریف اور اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اہم ترین مسئلہ معاشی حالت کی بہتری ہے ۔ نواز شریف نے ہدایت کی ہےکہ عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈالا جائے، سبسڈی ختم نہ کی تو پھر قرض لینا پڑے گا۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اس سال خسارے کا بجٹ ہوگا، مشکل فیصلےکرنا ہوں گے، عمران حکومت پہلے ہی ریکارڈ قرض لے چکی ہے۔ ٹیکس بھی اتنا جمع نہیں کیا، جتنا ن لیگ چھوڑ کر گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن ہی مسائل کا حل ہیں، نگران حکومت آئی ایم ایف سے مذاکرات نہیں کرسکتی، ملک کو پٹری پر ڈال کر الیکشن کی جانب جائیں گے۔عمران خان نے نااہلی اوربدعنوانی کے امتزاج کی تاریخ رقم کی ہے۔

مصنف کے بارے میں