وزیر اعظم شہبازشریف کا دورہ شمالی وزیرستان ، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے بریفنگ دی 

وزیر اعظم شہبازشریف کا دورہ شمالی وزیرستان ، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے بریفنگ دی 
سورس: File

راولپنڈی : وزیراعظم شہبازشریف  نے   شمالی وزیرستان کا دورہ کیا ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیر اعظم کا استقبال کیا ۔

  آئی ایس پی آر  کے مطابق   وزیراعظم  شہبازشریف نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے ۔  وزیراعظم  نے  ملکی سالمیت  کیلئے قربانیاں دینےو الوں کیلئے فاتحہ خوانی  کی ۔

کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے    وزیراعظم شہبازشریف  کو سکیورٹی صورتحال  پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ دورہ کے موقع پر وزیر اعظم شبہاز شریف کے ساتھ وزیر دفاع خواجہ آصف اور زیر داخلہ رانا ثناء اللہ بھی تھے۔ 

مصنف کے بارے میں