بلاول کی نواز شریف سے ملاقات ،سازش وائٹ ہائوس نہیں بلکہ پاکستان میں تیار ہوئی 

بلاول کی نواز شریف سے ملاقات ،سازش وائٹ ہائوس نہیں بلکہ پاکستان میں تیار ہوئی 

لندن :بلاول بھٹو نے لندن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے اہم ملاقات ہوئی جہاں بلاول بھٹو نے سازش کی حقیقت سے پردہ اُٹھاتے ہوئے کہا کہ ہاں سازش ہوئی ہے لیکن وائٹ ہائوس نہیں بلاول ہائوس میں ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  مسلم لیگ ن کے دفتر  اسٹین ہوپ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کے ساتھ دیگر اہم رہنما بھی شریک ہوئے،بلاول بھٹو  نے نواز شریف کو تحریک عدم اعتماد  کی کامیابی     اور وزیراعظم اور پنجاب کے وزیراعلی کے انتخابات میں کامیابی پر  مبارک باد دی۔

بلاول بھٹو نے پاکستان تحریک انصاف پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے یہ بیانیہ اپنارکھا ہے کہ  مجھے کیوں نہیں بچایا، انہوں نے کہا ہمارا تو موقف یہی ہے کہ اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا  عمران کےخلاف بیرونی نہیں،جمہوری سازش ہوئی، اور یہ سازش وائیٹ ہاؤس میں نہیں بلکہ   بلاول ہاؤس  میں  تیار  ہوئی۔