عمران خان سے نجات ملنے پر قوم شکر ادا کرے: نواز شریف کی بلاول کے ساتھ نیوز کانفرنس 

عمران خان سے نجات ملنے پر قوم شکر ادا کرے: نواز شریف کی بلاول کے ساتھ نیوز کانفرنس 
سورس: File

لندن : سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کو تباہ کرکے رکھ دیا ۔ پاکستان کو عمران خان سے نجات دلانا بہت ضروری تھا۔ پاکستان کو دوبارہ منزل پر لانا ایک  مشکل  کام ہے ۔

لندن میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے نواز شریف نے کہا کہ  پاکستانی روپے کی قدر انتہائی کم کردی ہے۔ہم پاکستان کو غربت کے بھنور سے نکال کر رہیں گے۔ کیا غریبوں کے بچے سکول جارہے ہیں۔ 

انہوں نے سابق حکومت پر تنقید کرتے کہا کہ  کیا عوام اپنے والدین کیلئے دوائی خرید سکتے ہیں ؟پاکستانی عوام سے پوچھ کر بتائیں کہ رات کو کھانا کھاتے ہیں،؟معیشت کی بحالی اولین ترجیح ہے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہہمیں شکر ادا کرنا چاہیے کہ عمران خان سے نجات ملی ہے۔ یہ ہر بات پر آئین اور قانون سے ٹکر لے رہے ہیں۔ عمران خان سے جان چھڑانا بھی بہت مشکل تھا۔ روپے کی قدر کو بحال کرنا کوئی آسان نہیں مشکل کام ہے۔پاکستان کی معیشت تباہ ہوگئی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں