عمران خان کا بال بھی بیکاہوا تو پاکستان میں خانہ جنگی ہو گی :شیخ رشید

عمران خان کا بال بھی بیکاہوا تو پاکستان میں خانہ جنگی ہو گی :شیخ رشید

لاہور :سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا بلاول بھٹو اس وقت نواز شریف  کے پاس بیٹھا ہے اپنے باپ کو صدر بنانے کیلئے ،آصف زرداری وہ ہی ہے جو بینظیر بھٹو کے قتل کے بعد سیاسی جماعت پر قابض ہو گیا ۔

لاہور جلسے میں خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا منی لانڈرنگ کرنے والوں کو کوئی کیسے عزت دے گا ،آج دنیا میں عمران خان کیلئے مظاہرے ہو رہے ہیں ،انہوں نے کہا روضہ رسول ﷺ پر لوگوں کو عمران خان کیلئے روتے دیکھا ہے ،شہباز شریف نے ایک ایسے شخص کو وزیر مواصلات لگا دیا جس نے کبھی مسجد کا غسل خانہ تک نہیں بنوایا ۔

شیخ رشید نے کہا خان کیساتھ خون کے آخری قطرے تک ساتھ کھڑا رہونگا ،لیکن میںخبردار کرنا چاہتا ہوں کہ اگر عمران خان کو کچھ بھی ہوا تو پاکستان میں خانہ جنگی ہو گی ۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ سارے راستے بند ہیں لیکن اللہ سے امید ہے کہ ہم کامیا ب ہونگے ، عمران خان عوام کی آواز ہے اچھے طریقے سے واپس آئے گا ،انہوں نے کہا لانگ مارچ کی ضرورت پڑی تو لانگ مارچ بھی ہو گا ۔