توشہ خانہ سے تحائف لے کر فروخت کیے: عمران خان نے تسلیم کرلیا 

توشہ خانہ سے تحائف لے کر فروخت کیے: عمران خان نے تسلیم کرلیا 
سورس: File

لاہور : سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بالاخر تسلیم کرلیا ہے کہ انہوں نے توشہ خانہ سے تحفے لے کر فروخت کیے تھے ۔ 

لاہور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانونی طور پر جو توشہ خانہ کے تحائف کی قیمت بنتی تھی وہ ادا کی اس کے بعد تحائف لیے ۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے توشہ خانہ تحائف فروخت کرکے اس سے جو رقم ملی اس سے بنی گالہ کے ارد گرد جو سڑکیں ہیں وہ بنائیں ان سڑکوں کو عام لوگ بھی استعمال کرتے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں