عمران خان جلسے کی کوریج روکنے پر پر مریم اورنگزیب کا دلچسپ ٹوئٹ 

عمران خان جلسے کی کوریج روکنے پر پر مریم اورنگزیب کا دلچسپ ٹوئٹ 

لاہور :وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمرانی سرکس تمام چینل دکھارہے ہیں، کوریج ہی روکنا ہوتی تو تمام چینلز کو بند کرتے۔

ٹویٹر پر بیان میں مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ  کسی ایک چینل  کو بند کرنے کی کیا منطق ہے؟ یہ ڈرامے بند کریں۔ آپ کے جھوٹ پکڑے جاچکے ہیں۔ وزارت اطلاعات اور پیمرا نے کسی چینل کو نشریات سے نہ روکا ہے، نہ روکیں گے، فیصلہ عوام کریں گے۔

00877d9296e6e4ea805b649166331422

انکا کہنا تھا کہ یہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور جمہوری اور آزادی اظہار پر پختہ یقین رکھنے والی جماعتوں کی حکومت ہے، پی ٹی آئی کی فسطائی اور عدم برداشت والی حکومت نہیں جس میں چینل ، پروگرام ، کالم بند ہوں،صحافیوں کو گولیاں ماری جائیں ، پسلیاں توڑی جائیں گرفتار کئے جائیں۔