سابق وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

سابق وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

جدہ: مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سےاہم ملاقات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق میاں نوازشریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی شاہی محل میں ہونے والی ملاقات  مثبت رہی جس میں پاکستان کے مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم  اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات پر جاری بیان میں کہا کہ اس ملاقات میں مریم نواز بھی موجود تھیں، اس دوران پاک سعودی برادرانہ تعلقات کے مزید فروغ پربات چیت ہوئی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملاقات میں پاکستان کو درپیش مسائل کے حل پر بھی بات چیت ہوئی اور نوازشریف نے سعودی قیادت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔