سعودی عرب میں عید جمعہ اور پاکستان میں ہفتہ کو کیوں ہو گی ، مسلم لیگی رہنما نے وجہ بتا دی

سعودی عرب میں عید جمعہ اور پاکستان میں ہفتہ کو کیوں ہو گی ، مسلم لیگی رہنما نے وجہ بتا دی

لاہور: سعودی عرب میں چاند نظر آنے پر پاکستان مسلم لیگ کی رہنما حنا پرویز بٹ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا "سعودی عرب میں چاند نظر آ گیا، میاں صاحب وہاں ہیں سمجھ آتی ہے"

ec96ebf04c44a08b08b2a1bab4278ba0

خیال رہے سعودی عرب  میں جمعرات کی شب شوال کا چاند نظر  آگیا تھا۔

 عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب  میں چاند دیکھنے کیلئے رویت کمیٹیوں کا اجلاس ہوا اور سعودی عرب  میں شوال کا چاند نظر  آگیا ہے ،عید الفطر بروز جمعہ منائی جائے گی۔

دوسری جانب پاکستان میں شوال  کا چاند نظر نہیں آیا۔  شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا،   تاہم کراچی، لاہور،  اسلام  آباد، پشاور  اور کوئٹہ میں چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔