راجن پور: پولیس اہلکاروں کی بازیابی کیلئے آپریشن، 7 اہلکار بازیاب

راجن پور: پولیس اہلکاروں کی بازیابی کیلئے آپریشن، 7 اہلکار بازیاب

راجن پور: راجن پور میں پولیس نے آپریشن کے دوران 7 مغوی اہلکاروں کو بازیاب کرا لیا۔ مغوی پولیس اہلکاروں کی بازیابی کیلئے آپریشن رات گئے کیا گیا جس میں پولیس اور ڈاکوﺅں کے درمیان کئی گھنٹے فائرنگ جاری رہی جس کے نتیجے میں 7 مغوی اہلکاروں کو بازیاب کرا لیا گیا جبکہ ڈاکو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ڈی پی او راجن پور کا کہنا ہے کہ مغوی اہلکاروں کو کامیاب آپریشن کے بعد بازیاب کرایا گیا اور آپریشن میں راجن پور، رحیم یار خان، مظفر گڑھ اور ڈی جی خان پولیس نے حصہ لیا۔

واضح رہے کہ ڈاکوؤں نے گزشتہ صبح کچہ مور سے 7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا تھا۔ مغوی اہلکار اپنی ڈیوٹی کرنے کے بعد واپس جا رہے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں