لاہور: پولیس کی دو مختلف مقامات پر کارروائی، آتش گیر مواد برآمد کر لیا

لاہور: پولیس کی دو مختلف مقامات پر کارروائی، آتش گیر مواد برآمد کر لیا

لاہور: لاہور میں پولیس کی کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔ شہر کے 2 مقامات سے بڑی مقدار میں آتش گیر مواد برآمد کر لیا۔ پہلی کارروائی برانتھ روڈ پر کی گئی جہاں گودام میں موجود پٹاخے اور آتش گیر مواد برآمد کر لیا۔

پولیس نے 3 ملزموں کو گرفتار کر لیا جبکہ 5 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ دوسری کارروائی آسٹریلیا مسجد کے قریب ناکے پر کی گئی جس میں پٹاخوں سے بھرا مزدا پکڑا گیا۔ پولیس نے مزدا ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ دونوں کارروائیوں میں گرفتار ملزموں کے مقدمات درج کر لیے گئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں