ملتان بار کے صدر کی گرفتاری کا حکم، فیصلے کیخلاف وکلا کی ہنگامہ آرائی

ملتان بار کے صدر کی گرفتاری کا حکم، فیصلے کیخلاف وکلا کی ہنگامہ آرائی

لاہور: لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے سینئر جج سے بدتمیزی کے معاملے پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں لارجر بینچ نے ملتان بار کے صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور صدر شیر زمان اور قیصر کاظمی کے لائسنس بھی معطل کر دیئے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے آر پی او ملتان کو ملتان ہائیکورٹ بار کے صدر شیر زمان کو کل گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا تو وکلا عدالتی حکم پر مشتعل ہو گئے۔

عدالت کے باہر واک تھرو گیٹ اور دروازہ بھی توڑ ڈالا اور ملتان بار کے صدر شیر زمان کے حق میں شدید نعرے بازی کرتے رہے۔ وکلا نے مال روڈ پر دھرنا دے دیا جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی۔ صورتحال سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔

وکلا کے احتجاج کو روکنے کے لیے پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کیا اور آنسو گیس فائر کیے جس کے بعد وکلا اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں تاہم پولیس وکلا کو عدالت کے ساتھ منسلک مال روڈ کی جانب دھکیلنے میں کامیاب ہو گئی۔

لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر چوہدری ذوالفقار علی نے میڈیا سے بات چیت کے دروان کہا کہ کل پنجاب بھر میں وکلا ہڑتال کریں گے۔ پُر امن احتجاج کے دوران سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں