ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا

ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا

اسلام آباد: ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل بروز منگل 22 اگست کو کراچی میں ہو گا۔ وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی سربراہی میں کراچی میں بلایا گیا ہے .


صوبائی زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی 22 اگست کو مقررہ مقامات پر منعقد کئے جائیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں