بھارتی وزیر اعظم کی گمشدگی کے اشتہارات دیواروں پر چسپاں

بھارتی وزیر اعظم کی گمشدگی کے اشتہارات دیواروں پر چسپاں

نئی دہلی:وارانسی کی عدالت میں بھارتی وزیراعظم نریندمودی کی تلاش گمشدگی کے پوسٹر لگا دئیے گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندرمودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں نامعلوم افراد نے ضلعی عدالت کے احاطے میں ان کی تلاش کے لیے اشتہارات لگا دئیے ۔یہ اشتہارات بڑی تعداد میں چسپاں کئے گئے جس پر دلچسپ عبارت درج ہے۔

اشتہارت میں لکھا ہے کہ تلاش گمشدگی برائے لاپتہ ممبر پارلیمنٹ مودی جی جانے وہ کون سا دیش جہان تم چلے گئے ہو۔اشتہارات میں تلاش کرنے والوں نے خود کو لاچار اور بے بس عوام لکھا ہے۔

کہا گیا اگر وہ جلد ہی حلقے میں نہ آئے تو گمشدگی کی ایف آئی آر درج کرادی جائیگی۔بھارتی وزیراعظم سے متعلق ایسے اشتہارات پر پولیس حرکت میں آ گئی اور نامعلوم افراد کی تلاش شروع کر دی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق معاملے سے متعلق جب میڈیا کے پارلیمانی دفتر رابطہ کیا گیا تو انچارج نے کہا کہ ہم فی الحال ان اشتہارات سے متعلق کوئی رائے نہیں دی جاسکتی۔