اسحاق ڈار نے بھی سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست دائر کر دی

اسحاق ڈار نے بھی سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست دائر کر دی

اسلام آباد: پاناما فیصلے پر نظرثانی درخواستوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ نواز شریف کے بعد وزیر خزانہ نے بھی سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ اسحاق ڈار کی جانب سے نظر ثانی اپیل ایڈووکیٹ طارق حسن کی جانب سے دائر کی گئی۔

اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ کے فیصلے میں قانونی سقم موجود ہیں۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ انہوں نے کیس کی سماعت کے دوران عدالت کو جو ریکارڈ فراہم کیا اس کو مکمل طور پر دیکھا نہیں گیا۔

لہذا 28 جولائی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیکر تمام درخواستیں خارج کی جائیں۔ پاناما فیصلے کے خلاف سابق وزیراعظم نواز شریف بھی سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر کر چکے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں