وزیراعظم کے حلقے میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری

وزیراعظم کے حلقے میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری

راولپنڈی:وزیر اعظم کے حکم پر اچانک حلقے میں کام شروع کر دیا گیا، تفصٰیلات کے مطابق وزیراعظم کے حلقے میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے ،شاہد خاقان عباسی کی جانب سے وزیراعظم کا قلمندان سنبھالے جانے کے بعد ضلعی اور ڈویژنل انتظامیہ نے ان کے حلقہ این اے 50 راولپنڈی ون میں ترقیاتی کاموں کے لیے کئی عرصے سے تعطل کاشکار فنڈز اچانک جاری کردئیے۔

کام 31 نومبر تک مکمل کرلیے جانے کا امکان ہے ۔انتظامیہ کے ایک سینئر افسر نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اہم منصوبوں کا افتتاح آئندہ کچھ ماہ میں کرنا چاہتے ہیں، خاص طور پر لوئر ٹوپا اور کوہالا کی سڑکیں، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال، اور لینڈ ریکارڈ سینٹر جس کے لیے انتظامیہ کو کام کی رفتار تیز کرنے کو کہا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مری میں پانی کے مسئلے کا حل وزیراعظم کی ترجیحات میں شامل ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے دور میں اس مسئلے کو حل کرنا چاہتے ہیں، حکام نے بتایا کہ منصوبوں کے افتتاح سے متعلق تیاریاں پہلے مکمل کی جاچکی ہیں۔