ممبئی: فلم "بادشا ہو" کی مرکزی اداکارہ الیانا ڈی کروز کو جنسی طور پر ہراساں کیا گیا۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر میں اپنے پیغام میں کہا کہ میں کسی مرد کو میں حق نہیں دیتی کہ وہ میرے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کرے گو کہ میں اداکارہ ہوں لیکن میں ایک عورت بھی ہوں اور کسی کو حق نہیں ہے کہ میرے ساتھ بدتمیزی کرنے کی کوشش کرے۔
81de4870043e5e771e0bb6b12692ad04
تاہم اداکار ہ الیانا ڈی کروز آج کل اپنی آنے والی فلم "بادشا ہو" کی پروموشن میں مصروف ہیں اور یہ پہلی دفعہ نہیں ہے کہ کسی اداکارہ کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کی گئی ہواس سے پہلے ودیا بالن اور سوارا بھاسکر نے بھی شکایت کی تھی ان کے فینز نےان کو ہر اساں کر نے کی کو شش کی تھی۔